ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وائی اے ایس آر کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے استعفیٰ منظور ہونے کی توقع

وائی اے ایس آر کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے استعفیٰ منظور ہونے کی توقع

Wed, 06 Jun 2018 23:58:27    S.O. News Service

نئی دہلی6جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کی طرف سے وائی اے ایس آر کانگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ کے استعفیٰ منظور کئے جانے کی توقع ہے کیونکہ ان ممبران پارلیمنٹ نے آج ان سے ملاقات کی اور اپنے فیصلے پر کسی طرح کے نظر ثانی سے انکار کیا ۔ یہ معلومات سرکاری ذرائع نے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں جلد ایک نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب لیڈران اپنے موقف پر قائم رہے تو سمترا نے ان ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ ان کے استعفیٰ قبول کریں گی۔آندھرا پردیش کی اہم اپوزیشن پارٹی وائی اے ایس آر کانگریس کے ان پانچ ممبران پارلیمنٹ نے ریاست کو خصوصی درجہ تسلیم نہ کئے جانے سے مرکز کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لوک سبھا اس سے پہلے بھی ان سے ملی تھیں اور ان سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے لئے کہا تھا ۔آندھرا پردیش میں حکمران تلگودیشم پارٹی نے خصوصی درجہ کے معاملہ پر بی جے پی سے اپنا اتحاد توڑ لیا تھا۔آندھرا پردیش میں اگلے سال لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات ہو ں گے ۔ دونوں پارٹیاں ایسے معاملے پر آمنے سامنے ہیں جس سے ریاست کے عوام جذباتی طور پر جڑی ہوئی ہے اور یہ جذباتی تعلق بی جے پی کے لیے راہ کا پتھر ثابت ہوسکتا ہے ۔ 


Share: